ابنا: عالمی اداروں بالخصوص عالمی ادارہ صحت کی رپورٹوں کے مطابق غزہ میں پینے کے پانی میں دس گنا نمک زیادہ ہے ۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں دوہزار سولہ تک پینے کا پانی میسر نہيں آئے گا۔ ادھر غزہ میں آبی ذخائر کے ڈائرکٹر جنرل نے کہا ہےکہ غزہ کے آبی ذخائر کو تباہ کرنے کا میں صہیونی ریاست کا ہاتھ ہے ۔ انہوں نے تاکید کی کہ اقوام متحدہ کو محض رپورٹیں دینے پر اکتفانہیں کرنا چاہیے بلکہ عملی اقدامات کرکے غزہ کے آبی بحران کوحل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ واضح رہے اس سے قبل یہ خبریں تھیں کہ صہیونی ریاست غزہ کے زیر زمین آبی ذخائر کی چوری کررہی ہے۔.......
/169